لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہی جوڑے کی پہلی بار آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں ۔امید ہے شاہی جوڑے کا یہاں قیام یادگار ثابت ہوگا اور وہ پاکستانی عوام کی محبت، خیرسگالی اور گرمجوش میزبانی کے احساسات لے کر واپس جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہی جوڑے کی آمد سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بڑھے گا۔
شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ میڈلٹن کی آمد سے پاکستان برطانیہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی: شہباز شریف
Oct 16, 2019