برطانوی شاہی جوڑا رکشہ میں پاکستان مانومنٹ تقریب میں پہنچا‘دونوں نے پاکستانی لباس پہنا شہزادے نے اردو میں ’’السلام علیکم اور شکریہ پاکستان‘‘ کہا لیڈی ڈیانا کی بہت بڑی مداح ہوں‘ طالبہ میں بھی والدہ کا بڑا پرستار ہوں‘ شہزادہ ولیم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر+سپیشل رپورٹ) برطانوی شاہی جوڑا پاکستان مانومنٹ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن رکشہ میں بیٹھ کر پاکستان مانومنٹ پہنچے۔دونوں نے پاکستانی لباس پہنا ہوا تھا۔ تقریب میں غیرملکی شخصیات‘ سفرائ‘ سیاسی، شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کے وقت شہزادہ ولیم نے اردو میں ’’السلام علیکم ‘‘ اور ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کہے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اسلام آباد میں بچیوں کے سکول کا دورہ کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سکول کی طالبہ نے شہزادہ ولیم کے ساتھ دل کو چھو لینے والا مکالمہ کیا۔ طالبہ نے شہزادی ڈیانا کیلئے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ طالبہ نے کہا کہ میں آپ کی والدہ لیڈی ڈیانا کی بہت بڑی مداح ہوں۔ شہزادہ ولیم نے کہا کہ میں بھی اپنی والدہ کا بہت بڑا پرستار ہوں۔

ای پیپر دی نیشن