بھارت:علامہ اقبال کی نظم پڑھنے کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر معطل,سکول بند کر دیا گیا

Oct 16, 2019 | 12:21

ویب ڈیسک

بھارت میں 117 سال پرانی علامہ اقبال کی نظم ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“ ہندووں کے خلاف قرار دے دی گئی، سکول کی اسمبلی میں پڑھنے کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر کو معطل، سکول بند کر دیا گیا۔بھارت میں ہندو توا کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، بھارتی ریاست پٹنہ کے شہر پلی بھیر کے سکول میں علامہ اقبال کی خوبصورت دعائیہ نظم پڑھنا بھی جرم بن گیا، نیک راستے پر چلانے اور برائی سے بچانے والی یہ دعا اسمبلی میں پڑھنے پر سکول ہی بند کروا دیا، مسلمان ہیڈ ماسٹر فرقان کو بھی معطل کر دیا۔اس خوبصورت دعا کو بین کرنے والا بھارت کیا علامہ اقبال کی باقی نظموں اور نغموں پر بھی پابندی لگا ئے گا، بھارت نیتاو¿ں کو یاد تو ہو گا کہ وہاں سب سے زیادہ گایا جانے والا نغمہ ”سارے جہان سے اچھا ہندوستان ہمارا“ بھی شاعر مشرق کا ہی لکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں