روہتاس فورٹ میں جاری ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں:ڈپٹی کمشنر جہلم 

دینہ(  نامہ نگار)روہتاس فورٹ میں جاری ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں، قلعہ روہتاس ڈیولمنٹ اور کنزرویشن اور کانفرینس ہال کو مکمل کروایا جائے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر نے قلعہ روہتاس ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشہ ہشام، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد ، ایس ڈی او اثار قدیمہ عمران زاڈ،، محمد خالد سرور اور دیگر افسران موجود تھے ، ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بروقت کام مکمل کیا جا رہا ہے۔، انہوں نے جاری کامو ں کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپارٹمنٹ کے کام کو سراہا،مزیز بہتر کرنے کی ہدایات دیں،ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ روہتاس میں جاری دو ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ ماسڑپلین رہتاس فورٹ،ڈورلپمنٹ روہتاس فورٹ کی دو سکیمیں پر 218ملین اور34ملین روپے کی لاگت سے 2021جون کو مکمل کی جائیںگی، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاحوں کیلئے ایک اعلیٰ معیار کی کنٹین بنائی جائے ، قلعہ کے اندر بینچ رکھے جائیں اور اس کے چاروں اطراف لائٹس کا بھی انتظام کیا جائے ، انہوں نے قلعہ کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...