لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خاں کا 69واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ شہید ملت کو 16اکتوبر1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں جلسہ کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سچے وفادار تھے۔ ادھر لیاقت علی خان کی 69 ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی نشست آج جمعہ 16 اکتوبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں ہوگی۔ اس نشست کی صدارت چیئرمین تحریک پاکستان ورکز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد کریں گے۔ اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
لیاقت علی خان کی برسی آج، ایوان کارکنان میں خصوصی نشست ہوگی
Oct 16, 2020