شجاعت‘ پرویز الٰہی کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے تفصیلات طلب کر لیں

 لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ  کے دو رکنی بنچ نے شجاعت حسین اور چودھری  پرویز الہیٰ  کی طرف سے چیئرمین نیب کے اختیارات اور بیس سال پرانے معاملے کی دوبارہ انکوائری کیخلاف دائر درخواست پر ریجنل بورڈ نیب میں زیر التواء انکوائریوں کی تفصیلات طلب  کر لیں۔  عدالت نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر ریفرنس کی منظوری سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔ نیب کے وکیل نے بتایا کہ چودھری پرویز الہیٰ  کیخلاف غیرقانونی تعیناتیوں کا ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا رکھا ہے۔ نیب کے وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست  زیر سماعت ہونے کے سبب بورڈ کی میٹنگ نہیں ہو رہی۔ اس پر بنچ نے باور کرایا کہ عدالت نے کوئی حکم امتناعی تو جاری نہیں کیا۔ بنچ نے حکم دیا کہ عدالت میں زیر سماعت درخواستوں کی وجہ سے زیر التواء  تمام انکوائریوں کی تفصیلات پش کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...