لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں،  ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کو آج جواب سمیت طلب کرلیا

Oct 16, 2020

لاہور، حافظ آباد (وقائع نگار خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاری اور گوجرانوالہ جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے راستے بند کرنے کیخلاف دائر درخواست کو  سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو آج جمعہ کو جواب سمیت طلب کر لیا۔جسٹس عابد مسعود نقوی نے  مسلم لیگ ن  لائرز فورم سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ مسلم لیگ نون کی رکن اسمبلی فاطمہ اور  لیگی رہنما ناصر چوہان نے ایک ہی نوعیت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر چودھری محمد بخش تارڑ نے بھی اسی نوعیت کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔

مزیدخبریں