سرکاری املاک پر قبضہ کی کوشش‘ سینیٹر چوہدری تنویرکے صاحبزادے ا سامہ چوہدری سمیت 13افراد گرفتار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائرپورٹ پولیس نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر خان کے چھوٹے صاحبزادے اور سابق امیدوار پنجاب اسمبلی اسامہ چوہدری کو انس چوہدری سمیت گرفتار کر لیا پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اسامہ چوہدری اور ان جے ساتھ انس چوہدری کو دیگر13 افراد سمیت گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کے خلاف چکلالہ سیکم تھری کے علاقہ میں سرکاری املاک پر قبضہ کی کوشش اور مزاحمت کی رپورٹ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی پولیس کے مطابق اسامہ چوہدری، انس چوہدری اور دیگر افراد نے گورنمنٹ پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ریوینیو ڈیپارٹمنٹ اور سول ڈیفینس کے ملازمین سے مزاحمت کی مزکورہ سرکاری پراپرٹی کچھ عرصہ پہلے ہی واگزار کروائی گئی تھی تھی پولیس نے کہا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو قانون کے مطابق یکسو کیا جائے گا پولیس ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے ادھر مسلم لیگ ن کے حلقوں نے اسامہ چوہدری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ اسامہ چوہدری اپنے دلیر والد سینیٹر چوہدری تنویر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے گوجرانوالہ کے جلسے کی تیاریوں میں اسامہ چوہدری کی غیر معمولی شتکت سے حکمران بوکھلا کر انتقامی سیاسی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...