عابد کی گرفتاری‘ اعتماد میں نہ لینے پر عمر شیخ‘ عاصم افتخار میں تلخی‘ ایس پی کی گرفتاری کا حکم

لاہور (نمائندہ خصوصی) عابد ملہی کیس پر اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او لاہور عمرشیخ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار پر برس پڑے۔ تلخ جملوں کے تبادلے پر سی سی پی او نے ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ تاہم عاصم افتخار غصے میں میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او نے ایس پی سی آئی اے کو فوری سیف سٹی کے دفتر طلب کیا۔ لیٹ آنے پر سی سی پی اور اور ایس پی سی آئی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سی سی پی او لاہور نے ایس پی سی آئی کو گرفتار کروانے کی دھمکی دی۔ جھگڑے کے دوران میٹنگ میں موجود دیگر افسران نے بیچ بچاؤ کروایا۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او نے ایس پی افتخار سے تمام مراعات واپس لینے کے بھی احکامات دیئے۔ اور ایس پی سی آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن