قلات (شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات شہر کے باہر گزشتہ روز پولیس اڈے پر کار بم دھماکے اور اس کے بعد جھڑپوںمیں کم از کم15عسکریت پسند ہلاک جبکہ 6پولیس اہلکاروں سمیت دیگر 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں، یہ صوبائی پولیس سربراہ حکمت اللہ کوشی نے بتایا ہے۔ کوشی نے شِنہوا کو بتایا کہ طالبان باغیوں نے جمعرات کی صبح صوبائی دارالحکومت قلات شہر سے40 کلومیٹر دور نورک کے علاقے میں پولیس اڈے کے قریب بارود سے بھری فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا اور اس کے بعد جھڑپیں کچھ دیر تک جاری رہی جس کے نتیجے میں 15جنگجوہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ دھماکے اور مسلح جھڑپ کے باعث 6پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔طالبان نے تاحال واقعہ پر اپنا بیان جاری نہیں کیا۔
افغانستان: کاربم دھماکے، جھڑپیں، 15جنگجو ہلاک،6اہلکاروں سمیت 26 زخمی
Oct 16, 2020