اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) اہل سنت والجماعت کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی گستاخیوں پر فوری ایکشن لے۔ڈاکٹر عادل کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی گستاخی پرسزا میں اضافہ کر کے عمر قید کی سزا کا قانون بنایا جائے ۔پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے تحفظ بنیاد اسلام بل کو قانون کا حصہ بنایا جائے۔آصف علوی سمیت ملک سے فرار ہونے والے دیگر گستاخوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لاکر پھانسی کی سزا دی جائے،علماء کمیٹی کراچی کے آج جمعہ کو ہونے والے احتجاج اور ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار رہنماوں نے سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام ہاکی گراؤنڈ آبپارہ میں منعقدہ 17ویں سالانہ شہداء اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے سربراہ اھلسنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی ،ایم پی اے پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم ،علامہ مسعود الرحمن عثمانی ،مولانا سعادت علی شاہ،مولانا عطاء محمد دشانی،مولانا قاضی مشتاق، مولانااشرف علی،مولانا اشرف طاہر،مفتی تنویر عالم،مولانا عبداحمن معاویہ ،عالمگیر خان،ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
گستاخیوں پر ایکشن ،ڈاکٹر عادل کے قاتلوں کو جلدگرفتار کیا جائے،علامہ محمد احمد لدھیانوی
Oct 16, 2020