اسلام آباد(نامہ نگار)اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو فراڈ قرض جاری کرانے کے دو سہولت کاروں نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شاہ زیب محمود ٹرنک والا اور ذوالفقار علی نے نیب سے 5 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی۔ چیئرمین نیب نے دونوں ملزمان کی پلی بارگین منظور کر لی جس کی عدالت سے بھی توثیق کرائی جائے گی۔ شاہ زیب محمود ٹرنک والا نے حسین لوائی سے 5 کروڑ لے کر گروی کی زمین کا بندوبست کیا تھا۔ شاہ زیب محمود ٹرنک والا نے 17 ایکڑ زمین جام چکرو، گ ڈاپ ٹاون ، منگھو پیر میں خریدی۔ شاہ زیب محمود نے 4 ایکڑ زمین اپنے ماتحت ذوالفقار علی کے نام پر ٹرانسفر کی اور بعد ازاں اسے گروی رکھوا دیا۔ نیب کے مطابق پارک ویو نامی کمپنی کے نام قرض جاری کرانے کے لئے اسی زمین کا استعمال ہوا۔ شاہ زیب محمود ٹرنک والا نے کمیشن کے 4 کروڑ 90 لاکھ روپے نیب کو واپس کر دیئے۔ فراڈ قرض سے بنی بے نامی کمپنیوں کے نام روشن سندھ جیسے منصوبوں کے ٹھیکوں سے اربوں کا غبن ہوتا تھا۔
اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو فراڈ قرض جاری ، دو سہولت کاروں کااعتراف جرم
Oct 16, 2020