اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قوم کو بیروزگار کرنے والوں کا اب خود بیروزگار ہونے کاوقت قریب ہے، شیخ رشید احمدنے ٹھیک کہا ہے کہ وہ جھاڑو پھیریں گے ظاہر ہے کہ جب بے روزگار ہونگے تو جھاڑو ہی پھیریں گے، عمران نیازی اس لیے مرغی ، انڈوں اور بھنگ کی کاشت کے طریقے تلاش کررہے ہیں کیوںکہ وہ کوئی نہ کوئی روزگار تو کریںگے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آتے ہیں لیکن یہاں تو ہمارا جلسہ ابھی ہوا نہیں اور حکومت پہلے ہی بی فور شاکس محسوس کررہی ہے،پکڑ دھکڑ شروع ہوچکی ہے، غداری کے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔