امام بارگاہ کی از سر نو تعمیر مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب 

ملتان (سماجی رپورٹر) قدیمی امام بارگاہ پیر دائود حقانی ؒ گوہر سلطان بیرون دہلی گیٹ کے لائسنسدار عامر رضا جعفری اور متولی حاجی سکندر حسین کے زیر اہتمام امام بارگاہ کی از سرنو تعمیر مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے حضرت غازی عباس ؑ علمدار کے علم کو نصب کرنے کے موقع پر خصوصی طور پر دعا کرائی۔ دعائیہ تقریب کے موقع پر مخدوم سید صدر الدین گیلانی، سید کمیل حیدر نقوی،علامہ محمد نواز حیدری، محمد فہیم ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر سید طالب حسین پروا ز نے کہا کہ ہم تعلیمات محمدی ؐ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوں کیونکہ دین سے دوری کی وجہ سے آج ہم شدید مشکلات و مصائب کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن