کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب کی انکوئری کا معاملہ نیب حکام سے منظور وسان کے خلاف ابتک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 12 نومبر تک توسیع کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب کی انکوئری کا معاملہ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،نیب سکھر نااہلی سامنے آگئی، دو سال گزر گئے مگر منظور وسان کے خلاف ریفرنس دائر نا ہوسکا،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کے منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے، انکوائری مکمل ہونے کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر ارسال کی تھی،ہیڈ کوارٹر نے کچھ اعتراضات لگا دیے تھے اعتراضات دور کیے جارہے ہیں جس پر بیرسٹر ضمیر احمد گھومرو نے موقف اختیار کیا کے نیب منظور وسان کے خلاف ثبوت حاصل نہیں کرسکا،نیب نے منظور وسان کے خلاف جاری انکوائری بند کرنے کا کہا تھا،جس پر عدالت نے منظور وسان کے خلاف ابتک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 12 نومبر تک توسیع کردی۔