اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائے کیلئے کوشاں ہیں۔ ملزمان نیب پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی توانائیاں عدالتوں میں دائر ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جاوید اقبال نے بدعنوانی مضاربہ منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کی عوامی شکایات سنیں اور ان پر کارروائی کرنے کی ہدایات کی۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ان ملزمان کیخلاف دھیلے کی نہیں بلکہ مبینہ طور پر کروڑوں اور اربوں کے ریفرنس زیر سماعت ہیں۔
ملزم تنقیدکی بجائے توانائیاں عدالتوں میں دفاع پر خرچ کریں، چیئرمین نیب
Oct 16, 2020