مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عمدہ تربیت ضروری: جنرل باجوہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  چیف  آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کے تربیتی، انتظامی اور  آپریشنل امور کے بارے میں  بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے سنائپرز کی تربیت  بھی ملاحظہ کی۔ جس دوران فوجی سپاہیوں نے پندرہ سو میٹر کے فاصلہ تک اہداف کو  کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل  قمر جاوید باجوہ نے  ان کے عمدہ، مورال اور پیشہ ورانہ استعداد کو سراہا۔ آرمی چیف نے شوٹرز کی شاندار نشانہ بازی  کی تعریف کی۔ انہوں نے بطور خاص، ان نشانہ بازوں  کو تربیت دینے والوں کی تعریف کی۔ جنہوں نے انتہائی طویل  فاصلہ تک نشانہ بازی کیلئے قائم کی گئی  سہولیات سے بھرپور استفادہ کیا۔ ان سہولیات کا مقصد  بہترین نشانہ باز اور سنائیپرز پیدا کرنا ہے جو آج کے جنگی ماحول میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ اس  موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی  بھی  سپاہی کی پیشہ ورانہ  ترقی کیلئے تربیت، سب سے اہم  حصہ ہوتی ہے اور عمدہ تربیت ہمارا اعلٰی ترین مقصد ہونا چاہیئے تاکہ  مستقبل کی جنگوں کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے  بہاولپور گیریژن میں  سولجرز کلب کا  بھی افتتاح کیا جس کا مقصد فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی بہبود ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...