اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ فوج کو ایک پیج پر کہنے والے مودی اور جندال کو گھروں تک بغیر ویزا آنے دیتے تھے اور پوچھنے پر اپنی ہی فوج کے خلاف ہو جاتے تھے۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج الحمدللہ قومی سلامتی کے معاملہ پر فوج ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہے، فرق یہ کہ ان کے بیان ہمیشہ بدلتے رہے جنہیں گھسیٹنا تھا انہیں گلے لگایا۔ عمران خان کا ایک ہی بیان رہا کہ یہ چور ہیں۔