حافظ آباد: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضہ کے لواحقین اور عملے میں جھگڑا، ڈاکٹروں کی ہڑتال 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لڑائی جھگڑا اور پولیس کے ناروا رویہ کیخلاف ڈاکٹروں اور دیگر عملہ نے ہڑتال کر دی۔ ہسپتال کی او پی ڈی، آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبے بند کر دیئے گئے۔ ملازمین کا پولیس کے خلاف زبردست احتجاج اور نعرہ بازی۔ حافظ آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمر جنسی میں خاتون علاج کے لیے آئی جہاں مریضہ کے لواحقین اور عملہ میں جھگڑا ہو گیا۔ مریضہ کے لواحقین نے ہسپتال عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
 ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر کا کہنا ہے کہ پولیس کو اپنے تحفظ کے لیے بلایا لیکن انہوں نے ڈاکٹرز اور عملہ سے بد تمیزی کی اور انہیں تھانہ لے گئے۔ زخمی ہونے والے ملازمیں اور دیگر عملہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہسپتال میں غنڈہ گردی کی ہے جب تک اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا انکا احتجاج اور ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...