خواتین کوفون پر  ہراساں  کرنے اور بوگس چیک دینے پر مقدمات درج 

Oct 16, 2020

وہاڑی (نامہ نگار) مسلم ٹاؤن کے رہائشی عبدالغفور نے تھانہ دانیوال کی پولیس کو بتایا کہ مزمل الطاف اپنے موبائل نمبر سے گھر کی خواتین اخلاق باختہ و دھمکی آمیز گفتگو سے ہراساں کررہا ہے، دوسرے واقعہ میں  نثار احمد نے موقف اختیار کیا کہ پرانی جان پہچان رکھنے والے غلام عباس کھوکھر نے ایک لاکھ روپیہ ادھار لیا وعدہ پر رقم کی ادائیگی کے مطالبہ پر ایک چیک دے دیا جو بوگس نکلا عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا تھانہ دانیوال کی پولیس نے مقدمات درج کر  لئے۔

مزیدخبریں