لاہور (پ ر) بینک آف پنجاب نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں Facilitation Booth کا افتتاح کرکے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اپنی پرسن ٹو گورنمنٹ (P2G) خدمات میں توسیع کردی ہے۔ اس بوتھ سے تاجر برادری اورخصوصی طور پر لاہور کے تاجروں کو اس ون سٹاپ شاپ پر اپنی مختلف سرکاری ادائیگیوں میں مدد ملے گی۔ ادائیگیوں میں ای اسٹیمپنگ ، ای چالان ، PESSI شراکت کی ادائیگی ، گاڑیوں کے ٹیکس ، رجسٹریشن ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس ، ڈرائیونگ لائسنس فیس ، اور دیگر مختلف صوبائی ادائیگیاں شامل ہیں۔ میاں طارق مصباح (صدر ایل سی سی آئی )کے ہمراہ بوتھ کا افتتاح جناب ظفر مسعود (صدر بینک آف پنجاب) نے کیا۔ اس تقریب میں ایل سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مختلف ممبران ، اور دی بینک آف پنجاب کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں صدور کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس میں باضابطہ طور پر Facilitation Boothپر خدمات کا آغازکیا گیا۔اس موقع پر ظفر مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ واقعی ہمارا کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ بی او پی کا مقصد صوبہ بھر کے دیگر ایوان تجارت میں بھی اسی خدمت کو بڑھانا ہے ، کیونکہ بزنس کمیونٹی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اسے ترجیحی طور پر غیر معمولی بینکاری مصنوعات اور خدمات مہیا کی جائیں گی۔
بینک آف پنجاب نے لاہور چیمبرمیںFacilitation Booth کا افتتاح کر دیا
Oct 16, 2020