ملتان( خبر نگار خصوصی)مینگوگرورز کوآپریٹو سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کااجلاس سید زاہد حسین گردیزی کی صدارت میں ہوا۔سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد خان سدوزئی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میںبتایا گیاکہ اس برس Covid-19 کے سنگین حالات کے باوجود باغبان جنہوں نے خود مارکیٹنگ کی۔ اجلاس میں کھادوں پر سبسڈی دینے کے فیصلے کو مثبت قرار دیا لیکن ٹوکن کے ذریعہ اس کے نفاذ کو غیر مناسب قرار دیاگیا۔مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو کھاد کی رعایت براہ راست بوری خریدتے وقت دی جائے ۔اجلاس میں ناصر عباس جعفری، خضرعباس بخاری،میاں ارشد قریشی،مخدوم شہبازشاہ،عمرشاہ بخاری، حسیب سدوزئی، مہر مقبول جانگلہ اور انصرجمال نے بھی شرکت کی۔