کسی خاتون کرکٹر کو چیف سلیکٹر بنا دیں ‘راشد لطیف کی پی سی بی کو تجویز

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے تنازعات کو حل کرنے کیلئے تجویز پیش کی ہے کہ زیادہ بہتر یہی ہے کہ خواتین کرکٹرز میں سے کسی کو چیئرپرسن بنا دیں۔ مصباح الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے پر کہا کہ استعفیٰ تو متوقع تھا، آئے روز خبریں آرہی تھیں کہ مصباح ایک عہدہ چھوڑ دیں گے وہ ایک معتبر نام تھا مگر استعمال ہوگئے کیونکہ پی سی بی کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔ تنازعات تو رہتے ہی ہیں لیکن مسائل سے بچنے کیلئے بہتر یہی ہے کہ آپ کسی خاتون کرکٹر کو اعلیٰ عہدہ دے دیں۔سب سے بہتر تو یہی ہے کہ ثناء میراور عروج ممتازکو ہی چیف سلیکٹر بنا دیں پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوگا۔سابق کپتان نے کہا کہ ایسا کیوں کہ صرف پی سی بی کا چیئرمین ہی بنے گا، چیئرپرسن کیوں نہیں بن سکتی؟ کیوں ویمن کرکٹرز کردار ادا نہیں کر سکتیں، میرا خیال سے تو بہتر یہی ہے کہ ویمن کرکٹرز کو ہی اعلیٰ عہدے دے دیں تاکہ وہ مردوں اور خواتین کو خود دیکھیں۔پی سی بی میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں پر تنازعات تو رہے ہیں ان مسائل کو مستقبل بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...