تحصیل غازی کے نوجوانوں نے9 کلومیٹر سڑک اپنی مدد آپ کے تحت مرمت مکمل کرلی

 تربیلا (نامہ نگار)تحصیل غازی کے پر عزم نوجوانوں نے غازی سے جھاڑیاں چوک تک 9 کلومیٹر طویل حصے کی اپنی مدد آپ کے تحت مرمت مکمل کرلی۔ اکیاون دنوں میں کی جانے والی مرمت پر تقریبا ساڑھے گیارہ لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ مدثر جمیل خان نے یہ بات تربیلا روڈ کی مرمت کی تکمیل کے موقع پر جھاڑیاں چوک میں میڈیا کیمقامی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ اپنی مدد آپ کی ٹیم کے ٹیم کے سربراہ مدثر جمیل خان عرف شانی خان نے کہا کہ یہ بات ہمارے علم میں ہے کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی کوششوں سے تربیلا لارنسپور روڈ کی تعمیر کے لئے خطیر رقم کی منظوری حاصل کر چکے ہیں ۔ دوسری طرف واپڈا کی عدم توجہی کے باعث ہونیوالی شکست وریخت کی وجہ سے آئے روز کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ان حالات نے ہمارے اندر سڑک کی مرمت کی تحریک پیدا کی۔ آپ نے دیکھا کہ موٹر سائیکل سوار سے لیکر قیمتی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں نے ہمارے ساتھ دل کھول کر مالی تعاون کیا اور ٹیم میں شامل نوجوانوں کے جذبہ خدمت کی تعریف کی جس سے نوجوانوں کے اندر اپنی مدد آپ کے جذبہ کو مزیدتقویت ملی۔ اس حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہم نے وہ کام کر دکھایا جو بظاہر ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم۔نے اپنی مدد آپ کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اب یہ اللہ کے فضل و کرم سے جاری رہیگا۔

ای پیپر دی نیشن