دیرینہ دشمنی پر 5افراد قتل 2 کی پُراسرار ہلاکت

کوٹ ادو‘ دائرہ دین پناہ‘ ملتان‘ کرم پور‘ خانیوال‘ وہاڑی (نمائندوں سے) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل‘2 افراد کی پراسرار ہلاکت کئے جانے کا شبہ‘ کوٹ ادو اور دائرہ دین پناہ سے خبر نگار‘ نامہ نگارکے مطابق گزشتہ روز کوٹ ادو کے نواحی قصبہ احسان پور کے رہائشی بلہ برادری کے امدادحسین اور اس کا رشتہ دار سخاوت حسین قتل کے پیشی  کے لیے مقامی عدالت سے واپس گھر جا رہے تھے کہ اقبال پارک کی گلی میں مخالفین غلام عباس کھوکھر اور محمد غنی  کھوکھرنے انہیں گھیر کران پر کلاشنکوف کے برسٹ کھول دیے، اندھادھند فائرنگ کے نتیجہ میں سخاوت حسین اور اس کا بھائی امداد حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد افتخار اور قیس رضا فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تشویشناک حالت کے باعث دونوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں قیس رضا بھی چل بسا‘فائرنگ کے بعد ملزمان اسلحہ لیتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کوٹ دو امجد جاوید پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے،وقوعہ والی گلی کو مکمل سیل کردیا جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیا، پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے، دونوں مقتولین کی نعشیں کافی دیر تک جائے واردات پر ڈی جی خان سے آنے والی فرانزک ٹیم کے انتظار میں پڑی رہیں،پولیس نے تحصیل بھر کی ناکہ بندی کرکیقاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے، دن دہاڑے فائرنگ کا واقعہ پیش آنے پر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ فائرنگ کے وقت میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے چیف آفیسر سلیم بخاری اقبال پارک میں 350 سینٹری ورکروں کی حاضری چیک کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں عقبی دیوار کے عقب میں شدید فائرنگ سے ملازمین اور چیف آفیسر سمیت اقبال پارک میں آئے لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے ہیں اور بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے ۔ وقوعہ میں قتل ہونے والاامداد حسین مقتول اپنے بھائی قتل کی قیدی سے بخشی خانہ میں ملاقات کرکے واپس گھر جا رہے تھا کہ15منٹ بعد اطلاع ملی کہ اس کے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے جس پر وہ بخشی خانہ میں ہیں رو رو کر بے ہوش ہو گیا۔ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق قادر پور راں کے علاقے میں  المدینہ جنرل سٹور ریاض آباد میں  دوکانداروں  پر فائرنگ کردی گئی  ، فائرنگ سے رمضان موقع پر جاں بحق ہوگیا اور اعجاز نامی دکاندار زخمی ہوا۔ مقتول کے ورثاء  نے بتایا ہے کہ وقاص لوٹھر، عقیل لوٹھر، شہباز لوٹھر، بلاول بلوچ نے  دکان میں ڈکیتی کر نے کی کوشش کی  اور فائرنگ کر دی پولیس مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔ کرم پور سے نامہ نگار کے مطابق تین روز قبل احمد مائنز سے 18سالہ نوجوان ذیشان علی کے رشتہ دار قاتل اشفاق سے وابستہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہل علاقہ کے سر شرم سے جھک گئے ۔قاتل اشفاق اپنی سگی بیٹی(ذ) مسلسل جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا ۔مظلوم بیٹی جو 2بچوں کی ماں ہے اس ظلم بارے اپنے قریبی رشتہ دار مقتول ذیشان علی کو فریا د سنائی کہ اس کا سگا باپ ڈرا ڈھمکا کر بے آبرو کرکے حوس کا نشانہ بناتا ہے ۔جس پر ذیشان علی نے اپنا موبائل دیا کہ وہ درندگی کی ویڈیو بنائے ۔(ز) نے ایسا کر دیا جس کا پتہ اشفاق کو چلا تو اس نے قتل کا منصوبہ بنایا ۔قتل والے روز قاتل اشفاق مقتول ذیشان کو کرم پور سے گیس بھروانے کے بہانے گھر بلاایا اور کمرے میں لے جاکر سر میں سوٹے کا وار کیا ۔بے ہوش ہونے پر رسیوں سے باندھ کر گردن کاٹ ڈالی جرم چھپانے کیلئے نعش احمد پور مائنز میں رکشہ میں لے جاکر پھینک دی ۔پولیس تھانہ کرم پور نے دریں اثنا تازہ ترین لرزہ خیز انکشافات کے بعد قاتل اشفاق کی بیٹی (ز) کا طبی معائنہ کرایا ۔اور اس کے بیانات پر اشفاق کے خلاف دفعہ 302بعد زنا بالجبرکا مقدمہ بھی درج کر لیا ۔خانیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب خانیوال کے علاقہ فضل پارک کے دلدل سے 45سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے ریسکیو1122نے نعش کو نکال کر متعلقہ پولیس کے حوالے کردی نعش کی شناخت نہ ہوسکی ۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کی حدود بستی شبیر آباد میں چھ بچوں کے باپ محنت کش ظفر کی نعش پھانسی کی حالت میں ملی، اہل علاقہ امام مسجد حافظ لیاقت و دیگر کے مطابق متاثرہ گھر میں اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے گزشتہ روز بھی ظفر اور فرزانہ میں جھگڑا ہوا جس پر ظفر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی اہل علاقہ نے صبح بیوی اور بچوں کو الگ بند کمرے سے باہر نکالا جبکہ ظفر کے ورثاء ماموں ریاض اور بھائی یعقوب نے الزام لگایا کہ فرزانہ نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کرہمارے بیٹے کو قتل کیا ہے اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ورثاء نے حکام بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس تھانہ دانیوال نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...