دہشتگردآخری ہچکیاں لے رہے ہیں: ثروت اعجاز قادری 

Oct 16, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردآخری ہچکیاں لے رہے ہیں دہشتگردی کو ختم کرکے دم لینگے ،شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے ،پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،دہشتگرد سن لیں ان کی بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے ،ملک کی سلامتی ودفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،ربیع النور کی آمد آمد ہے کارکنان اور عاشقان رسول گلی محلوں کو برقی قمقوں سے سجادیں ،دورود وسلام کی صدائوں میں آقا کریم ﷺ کا جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امن وامان تباہ کرنیوالے ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے ،دہشتگردوں کو چھپنے نہیں دینگے عوام مشکوک افراد پر گہری نظر رکھیں ، انہوں نے کہا کہ آقا کریم کا میلاد منانا اللہ کی وحدانیت کی دلیل ہے ،غلامان مصطفی سبز پرچم گھرگھر لگائیں ،حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے میلاد جلوسوں اور ریلیوں کو سیکیورٹی فراہم کریں ۔

مزیدخبریں