حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی  میں پسنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا : عقیلہ زیدی

خا ن پور (کرائم رپورٹر) حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا ہے۔ حکومتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سٹی کی سینئر نائب صدر عقیلہ زیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران نیب ریفرنسز کو پیپلز پارٹی قائدین کے ہتھیار کے طور استعمال کر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن