امریکہ اورطالبان نے افغانستان میں جنگی کارروائیوں میں کمی لانے پراتفاق کیاہے۔
افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ حملوں میں اضافے کی حالیہ لہرنہ صرف ملک میں امن عمل کے لئے خطرہ ہے بلکہ یہ افغان عوام اوران کے علاقائی وعالمی معاونین کے لئے بھی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ رواں سال مارچ میں امریکہ اورطالبان کے درمیان امن معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں کی پاسداری کے لئے بھی اتفاق رائے ہوگیاہے۔
زلمے خلیل زادنے کہاکہ ہم معاہدے پرعملدرآمدکی نگرانی کریں گے اور تمام فریقوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔