1933 میں نازیوں کی جانب سے برلن کے ایک یہودی خاندان سے لوٹے گئے فن پارے حال ہی میں 87 سالوں بعد اصل ورثا کو واپس کر دئیے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1933 میں نازیوں نے ایک یہودی خاندان سے فن پارے لوٹے تھے جو کہ حال ہی میں نیویارک کے ایک چھوٹے میوزیم سے دریافت ہوئے جس کے بعد انہیں اصل ورثا کو واپس کر دیا گیا۔اس فن پاروں کا نام ونٹرز تھا جو ایک امریکی فنکار گاری میلچرس کے 1000 فن پاروں کی کلیکشن کا حصہ ہیں جو نازی پارٹی کے ہدف بننے کے بعد برلن کے ایک مشہور یہودی خاندان سے چھینی گئی تھی۔ان فن پاروں کے چھینے جانے کے بعد یہودی خاندان کے ورثا کئی دہائیوں سے انہیں واپس حاصل کرنے کے لیے شدت سے انتظار کر رہے تھے۔نیویارک کے شمالی ڈسٹرکٹ کے قائم مقام اٹارنی کا کہنا ہے کہ اس یہودی خاندان نے اپنی ہر چیز کھو دی تھی لیکن انہوں نے امید نہیں چھوڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس تکلیف کو دور نہیں کیا جا سکتا جس سے یہودی خاندان گزرا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ان فن پاروں کے ملنے سے ان کے خاندان کو کچھ حد تک انصاف ملے گا۔