کیمرون نوری اور گریگوردیمتروف انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز  سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Oct 16, 2021

 ملتان(سپورٹس ڈیسک) برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری    اور بلغاریہ کے گریگور دیمتروف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے بی این پی انڈین ویلز  اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی  فائنل میں پہنچ گئے  جبکہ پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز اور ارجنٹائن کے ڈیگو سچوارٹزمین  کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام انڈین ویلز  اوپن کے دلچسپ مقابلے امریکا  میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ  میں انگلینڈ کے کیمرون نوری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے  حریف کھلاڑی ڈیگو سچوارٹز مین  کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6 سے شکست دی اور ٹاپ فورمرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں  بلغاریہ کے گریگور دیمتروف  نے سخت مقابلے کے بعد پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز کو 6-3، 4-6 اور 6-7 (2-7) سے  ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزیدخبریں