ملتان ( سپیشل رپورٹر ) صدرایوان صنعت وتجارت وپاکستان کاٹن جنر ز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر خالد حنیف لودھی نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گزار کو بغیر اطلاع بنک اکائونٹ منجمد کرنے کا اختیار دینے کے سرکل جاری کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ٹیکس گزار کو صرف 24گھنٹے کا وقت دیا جاتا تھا کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کردے جسے اب ختم کردیا گیا ہے جوکہ ظلم ہے۔