افغان صورتحال 6 ملکی ماسکو  مذاکرات 19 اکتوبر کو ہونگے 

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس، افغانستان سے متعلق مذاکرات کے لیے آئندہ ہفتے امریکا، چین اور پاکستان کی میزبانی کرے گا۔ روس کے خبر رساں اداروں کے مطابق روس کے حکام نے مذکورہ پیشرفت سے متعلق تصدیق کی ہے۔ نیوز ایجنسیوں نے کریملن کے سفیر ضمیر کابلوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملاقات 19 اکتوبر کو ہوگی اور یہ کہ ممالک ’افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر ایک مشترکہ مؤقف پر کام کرنے کی کوشش کریں گے‘۔ ضمیر کابلوف نے کہا کہ طالبان کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ تاہم انہوں نے ابھی تک اپنے وفد کے اراکین کا اعلان نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ماسکو مذاکرات میں چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور ایران بھی شامل ہیں۔ روس کو اب وسیع علاقے میں تباہی کے امکانات اور کریملن میں اسلام پسند عسکریت پسندوں کے گھسنے کے امکان کے بارے میں تشویش ہے جسے ماسکو اپنے جنوبی دفاعی بفر کے طور پر دیکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...