اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے پنڈورا اور پانامہ لیکس میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کی جائے شواہد مانگے جائیں کہ پاکستان سے پیسہ آف شور کمپنیوں میں کیسے گیا؟ ٹھوس وضاحت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ایف بی آر جائزہ لیکر بیرون ملک اثاثے کرپشن یا منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائے گئے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ ایف بی آر کو پاکستانیوں کے ظاہر نہ کردہ بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے۔