اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ برطانوی عدالتوں نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر ہرجانے او معافی مانگنے کا حکم دیا۔ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا‘ اصل میں وہ عادی جھوٹی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں ریحام خان کے اس ٹویٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں ریحام خان نے زلفی بخاری پر لگائے جانے والے الزامات پر معافی نامہ شیئر کیا۔
ریحام خان عادی جھوٹی برطانوی عدالت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا: وزیراطلاعات
Oct 16, 2021