پنک ریذیڈنسی ریفرنس، نئے نیب آرڈیننس پر دلائل کیلئے سماعت ملتوی

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاونٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں وکلاء صفائی کی طرف سے آئندہ سماعت پر نئے نیب آرڈیننس پر دلائل کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر ملزمان کے وکلا نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021کے بعد کیس کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا اور آئندہ سماعت پر آرڈیننس بارے دلائل دینے کی استدعا کی،وکلا ء کی استدعا پر نیب گواہ رسول بخش لغاری کا بیان قلمبند نہ ہو سکا،عدالت نے سماعت  27اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن