لاہور (خصوصی نامہ نگار)معاشرہ گھٹن زدہ ہے ،رحمت للعالمین کا پیام توحید ورسالت عام کیا جائے ،علماء کرام جدو جہد میں اخلاص پیدا کریں۔ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے مختلف شہروں میں دروس قرآن اورعظمت توحیدوحرمت رسول اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے پر بے راہ روی کا غلبہ ہے ،اخلاقی اقدار ختم ہو کر رہ گئی ہیں،ایسے حالات میں علماء کرام کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہیں۔بدقسمتی سے علماء کرام اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے کی بجائے نظریاتی اعتبار سے خود ہی گتھم گتھا ہیں۔ایسے رویوں سے معاشرے میں اصلاح کا عمل رک جاتا ہے اور ایک خلا پیدا ہوجاتا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام مخالفت قوتیں مذموم مقاصد کے لیے متحرک ہو جاتی ہیں۔
معاشرہ گھٹن زدہ ،علماکرام جدو جہد میں اخلاص پیدا کریں: میاں جمیل
Oct 16, 2021