لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام داتا دربار میں عشرہ رحمتہ اللعا لمین کے سلسلہ میں بین الاقوامی محفل میلاد کا انعقاد ہو۔جس میں پاکستان،تر کی،امریکہ،تنزانیہ اور مصر سے تعلق رکھنے والے نعت خواں،قراء حضرات نے حصہ لیا۔حاضرین نے نعت خواں حضرات کی مسحور کن آواز اور نبی پاکؐ کی شان میں درود سلام پر داد دی۔چاروں طرف حا ضرین آپ پر درود و سلام بھیجتے رہے۔محفل میلاد میں شرکت کرنے والوں میں وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ ،سیکر ٹری اوقاف نبیل جاوید اورڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری نمایاں تھے جنہوںنے اپنے خطابات میں کہا کہ آپ کا اخلاق ، کردار اور شخصیت ہر طرح سے کامل ہے، جس کی تا قیامت کوئی مثال نہیں ہو سکتی، یہی وجہ ہے کہ غیر مسلم مورخین بھی نبی کریم کے اوصاف حمیدہ بیان کرتے اورصفات عالیہ کا اعتراف کرتے ہیں۔صوبائی سیکر ٹری اوقاف نبیل جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ماہِ ربیع الاوّل کی بابرکت ساعتوں میں اسوۂ رسول کی ترویج، سیرت طیبہ کے ابلاغ کا اہتمام قومی اور بین الاقوامی سطح پر کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں صوبہ بھر میںبھر میں تمام سرکار محکمہ جات عشرہ رحمت اللعا لمین جوش و خروش اور عقیدت مندی سے منا رہے ہیں۔ اس عظیم ایونٹ میں بطور عالمی مشائخ و علمأ کانفرنس کا انعقاد خصوصی اہمیت کا حامل ہے ،جس میں تمام مذاہب کے مذہبی پیشوأ اور تمام مسالک کی علمی ودینی شخصیات تشریف فرما ہوں گی۔
داتا دربار میں محفل میلاد، ترکی، امریکہ، تنزانیہ،مصر کے نعت خواں شریک
Oct 16, 2021