عقیدہ ختم نبوت کاہرقیمت پر تحفظ کرینگے: عزیز الرحمن ثانی، علیم الدین شاکر

Oct 16, 2021

لاہور  (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا مذہبی اور آئینی فریضہ ہے ہرقیمت پر اسکا تحفظ کریں گے۔ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کیخلاف ہماری آئینی وقانونی جدوجہد جاری رہیگی۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام قربت خداوندی حاصل کرنے کے مترادف ہے،جب تک ایک بھی منکر ختم نبوت اس دھرتی پر موجود ہے ہماری پرامن تحریک جاری رہے گی۔مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداقبال اور مولانا خالدمحمود نے خطبات جمعہ میں کہاکہ منکرین ختم نبوت اور اسلام وملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں نظم ونسق اور اتحاد پیداکرنا ہوگا۔ قادیانی اسلام کا فرقہ نہیں بلکہ یہ ایک فتنہ ہے ،جس نے انگریز کے کہنے پر ختم نبوت کے عظیم محل میں نقب لگانے کی کوشش کی ،اللہ جزائے خیر عطا کرے ہمارے اکابرین کو جنہوں اس گروہ کا ہر سطح پر مقابلہ کیا تاآنکہ 7ستمبر1974کو انکو غیرمسلم اقلیت قرار دیا گیا بالخصوص مولانا مفتی محمود نے قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دلوانے میں اہم اور کلیدی کردار اداکیا ،آج پوری دنیا میں مفتی صاحب  اور انکی پاکیزہ ٹیم کی بے مثال جدوجہد کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت سمجھا جاتا ہے۔

مزیدخبریں