لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع اور مختلف مقامات پر سیرت النبی کا نفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے آخری نبی حضور پاک ﷺ کا نظام لانے سے ہی ملکی مسائل حل ہونگے اور بیرونی غلامی سے آزادی ملے گی ،نبی آخر الزمان کی غلامی سے دنیا کی غلامی سے نجات مل جائے گی ، نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے، یہ نظام کا نفاذ دین دار قیادت ہی کر سکتی ہے،ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت روز بروز بڑھ رہی ہے،ان مسائل کا خاتمہ نظام مصطفی کو عملی طور پر نافذ کر نے سے ہی ممکن ہے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اسلامی احکامات پر عمل کر نے سے ہی معاشرے میں ہر فرد کو حقوق مل سکتے ہیں، دین اسلام نے معاشرے کے غربا کا خیال رکھنے اور ان کی امداد کے واضع احکامات دیئے ہیں اور مخلوق کی خدمت میں رب نے اپنی رضا رکھی ہے۔