کراچی (نیوز رپورٹر ) کراچی میں شہادتِ امام حسن عسکری کے موقع پر چپ تعزیے نکالے گئے۔ کا پہلا مرکزی جلوس صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے لیے ایم اے جناح روڈ کو گرو مندر سے ٹاور تک اور دیگر متعلقہ سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کی گئی تھیں۔ جلوس کے راستوں کو واٹر ٹینکرز اور رکاوٹیں لگا کر سیل کیا گیا تھا، جبکہ پولیس کی نفری جلوس کی گزر گاہوں پر تعینات کی گئی تھی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق چپ تعزیئے کے جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہونے کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا تھا۔ چپ تعزیئے کا دوسرا جلوس بعد نمازِ ظہرین ناظم آباد سے برآمد ہو کر مارٹن روڈ شاہ نجف امام بارگاہ پر ختم ہوا۔اس دوران ناظم آباد سے لسبیلہ جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا جبکہ لسبیلہ سے تین ہٹی نشتر روڈ تا سینٹرل جیل مارٹن روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔