نئی دہلی(اے پی پی)بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے روزاضافہ ہوا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت نئی دہلی میں جمعہ کو پٹرول 35 پیسے فی لٹر بڑھ کر 105.14 روپے فی لٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لٹر ہو گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 111.09 روپے اور ڈیزل 101.78 روپے فی لٹر ،ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 113.73 اور ڈیزل 103.03 ،رانچی میں پٹرول 99.60 اور ڈیزل 99.07 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
بھارت، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
Oct 16, 2021