اے این ایف کی کارروائیاں29.7 16کلومنشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

Oct 16, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اے این ایف راولپنڈی شمالی و علاقائی علاقہ جات نے7کاروائیوں کے دوران 29.716کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث3عورتوں سمیت 9 ملزمان گرفتار اور 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں3.307کلو گرام ہیروئن, 26.4 کلوگرام چرس،23 عدد ایم ڈی ایم اے گولیاں (0.00878کلوگرام وزنی) اور 6  عدد ایل ایس ڈی سٹیکر (0.001 کلو گرام وزنی )شامل ہے۔

مزیدخبریں