اسلام آبا د (خصوصی نا مہ نگار)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر خصو صی پیغام میں کہا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار اد ا کریں۔ تفصیلا ت کے مطا بق چیف الیکشن کمشنر نے اپنی مائوں، بہنوں ، بیٹیوں سے درخواست ہے کہ جو 18سال سے زائد ہیں اپنے روشن مستقبل کے لئے اپنا شناختی کارڈ بنوائیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے کام کا آغاز کردیا ہے جس میں تمام اہل افراد کے ووٹوں کا اندراج یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے فروغ کے لئے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔ میں دیہی خواتین سے یہ بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ آنے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار اد ا کریں۔
خواتین آئندہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کریں :سکندر سلطان
Oct 16, 2021