ہرنائی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ ہرنائی میں سات اکتوبر کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک تھما نہیں اور زلزلے کے جھٹکے مسلسل محسوس کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زلزلہ زدگان کو امدادی سامان تواتر سے بنا ئی گئی گئے ٹیموں کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ امدادی سامان کی تقسیم میں زلزلہ متاثرین کی حق تلفی نہ ہو اور تمام مستحقین کو امدادی سامان بروقت پہنچایا جا سکے۔ دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ, صوبائی و وفاقی سرکاری اداروں اور بین الاقوامی و ملکی غیر سرکاری اداروں کی جانب زلزلہ متاثرین میں جو امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے انہیں ہرنائی سے باہر لے جانے کی کسی کو اجازت نہیں۔
ہرنائی میں آفٹر شاکس کا سلسلہ تھما نہیں: ڈپٹی کمشنر
Oct 16, 2021