گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 5ماہ سے کھڑے جہاز پر کام کی اجازت  

Oct 16, 2021

 حب (پی پی آئی) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 5ماہ سے کھڑے جہاز پر کام کرنے کی اجازت مل گئی کیس سے متعلق سماعت کے دوران سنیئر سول جج حب چوکی  نے کلیئرنس کا عمل مکمل نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیاجے آئی ٹی میں جہاز میں کیمیکلز سمیت مضر صحت مواد کی موجودگی کاکوئی ثبوت  نہیں مل سکا۔ عدالت سنیئر سول جج حب چوکی نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 5ماہ سے کھڑے جہاز پر کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں تمام محکموں کو ہدایت جاری کی کہ جلد از جلد اپنی محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں تاکہ جہاز کو توڑنے کا عمل شروع کیا جاسکے۔کیس کی پیروی افتخار احمد لانگوایڈوکیٹ، بیرسٹر جام ساکا دشتی اور عبدابصیر کاکڑ ایڈوکیٹ نے کی۔

مزیدخبریں