خسرہ مہم  کامیاب بنانے کیلئے  تمام ترصلاحتیں  بروئے کارلائیں: ڈپٹی کمشنر جھل مگسی

Oct 16, 2021

گنداہ واہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کی زیرصدارت اجلاس ہوا  جس  میں ڈی ایچ او ڈاکٹر رخسانہ مگسی ڈپٹی ڈی ایچ اوکے علاوہ مانیٹرنگ کرنے والے  افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کئے گئے اقدامات، درپیش مسائل سمیت دیگر کئی اہم امور کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر  نے  کہاکہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والی خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے آفیسران اور ملازمین اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کارلائیں ۔

مزیدخبریں