لاکھوں ایکٹر اراضی بنجر، پٹ فیدڑ اور کیر تھر کینالز کی بہتری پرتوجہ کی ضرورت

کوئٹہ (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی  پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سے اہم ملاقات  چنگیز خان جمالی نے  بتایا کہ انکو پٹ فیڈر و کیرتھر کینالز کی منیجمنٹ انفراسٹرکچر و کینال سسٹم کی بہتری کے حوالے سے انتظامیہ سے اہم ملاقات کی ہے خریف سیزن میں پانی کے بحران کیوجہ سے پٹ فیڈر و کیرتھر کینالز کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہوچکی ہے جبکہ 15 سے بیس لاکھ افراد کا ذریعہ معاش زراعت پر منحصر ہے زراعت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ معاشی بد حالی کا شکار ہوچکے ہیں زرعی علاقے تباہ اور لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں   بلوچستان زراعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے  اور پانی کے شدید شارٹ فال سے زراعت تباہ ہوچکی ہے نہری پانی ٹیل تک زمینداروں کو نہیں مل رہا ہے نہریں خشک ہوچکی ہیں  نہری نظام مفلوج ہوچکا ہے پٹ فیڈر و کیرتھر کینالز کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...