شعبہ صحت میں فلاحی اداروں کا کردار قابل ستائش ہے:علی اشرف مغل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے شاد مان ٹائون میں عابد ویلفیئر میڈیکل اینڈ گائنی سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں فلاحی اداروں کا کردار نمایاں اور قابل ستائش ہے ۔صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت نے کھیلوں کے میدان آباد کئے ہیں۔ ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرنے اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز خرچ کیئے ہیں فلاحی ادارے بھی صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں ۔ اس موقع پر راشد قادری ،ذوالفقار بھنڈر ،چوہدری عمر صدیق وکی مہر اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن