شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی )28ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ میں شیخوپورہ کیلئے بڑا قومی اعزاز،رورنگ ٹائیگرز شوتوکان کراٹے کلب شیخوپورہ کے دو کھلاڑیوں نے 5میڈل حاصل کرکے شیخوپورہ کا نام روشن کر دیا،پریس کلب کے عہدیداران نے دونوں کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہونے والی 28ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ میں واپڈا، آرمی، ریلوے،ایچ ای سی اور پولیس جیسے نامور اداروں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ قومی چیمپئن شپ میں رورنگ ٹائیگرز شوتو کان کراٹے کلب شیخوپورہ کے بھی دو کھلاڑیوں مہراب یونس اور سید وصی حیدر کو بھی کھیلنے کا موقع ملا۔شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5میڈلز حاصل کر لئے۔کھلاڑی مہراب یونس نے نیشنل برانز میڈل 50KG،آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ٹیم فائیٹ پرائز میڈل اور آل پاکستان انٹر یونیورسٹی انفرادی فائیٹ سلور میڈل 50KGحاصل کیا جبکہ کھلاڑی سید وصی حیدر نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ٹیم فائیٹ برانز میڈل اور آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ٹیم کاتا برانز میڈل جبکہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔پریس کلب شیخوپورہ کے صدر مبشر حسن بٹ، سابق صدر شہباز احمد خان،نائب صدر عظیم شیخ،جنرل سیکرٹری رانا عثمان،سینئر ممبران پریس کلب محمد اکرم خان فریدی،مصطفی خان،اسلم بھٹی،حافظ طاہر عباس،شیخ محمد طیب،عدنان غفار و دیگر صحافیوں اور معززین شہر نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کلب کے کوچ عظیم اللہ صدیقی کو شیخوپورہ کے لئے حاصل کی جانیوالی بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔سابق صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان اور سینئر رکن پریس کلب محمد اکرم خان فریدی کے صاحبزادے احمد فراز خان کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے۔