شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈسٹرکٹ چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل وسیم باری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی شکایات فوری ازالہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کسی بھی سرکاری ادارہ کے افسریاملازمین کیخلاف کرپشن کی شکایت پراس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائیگا وزیراعظم عمران خان کے کرپشن فری پاکستان کے قیام کیلئے اضلاع کی سطح پر شکایات سیل کے قیام سے عوام کو بہت زیادہ ریلیف میسر آئیگا تو دوسری طرف اس سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہونے میں مدد ملے گی تحریک انصاف سمیت تمام شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے ایک روڈ میپ بھی کیاجارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ اور انصاف ویلفیئرونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی کی قیادت میںملے والے وفد سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری خرم ریاض کاہلوں،حماد سعید ترین،جمیلہ یونس، رانا رضوان تقاصر ودیگر بھی موجودتھے ۔
عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں :وسیم باری
Oct 16, 2021